ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ اتھلیٹک مقابلے میں مرڈیشور بینا وئیدیا ڈگری کالج کی طالبات  رنر اپ

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ اتھلیٹک مقابلے میں مرڈیشور بینا وئیدیا ڈگری کالج کی طالبات  رنر اپ

Tue, 13 Nov 2018 20:59:50    S.O. News Service

بھٹکل:13؍نومبر (ایس او نیوز)ہوناور کے ایس ڈی ایم ڈگری کالج میں منعقدہ  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے اتھلیٹک کھیل مقابلوں میں مرڈیشور کی بینا وئیدیا کامرس اور سائنس ڈگری کالج کی طالبات نے رنر اپ کا مقام حاصل کیا ہے۔

کالج کی طالبہ بینٹ ڈیسوزا 100میٹردوڑ، 200میٹر دوڑمیں اول مقام حاصل کرتے ہوئے دوسری مرتبہ انفرادی چمپئین شپ کا خطاب پایا۔  نینا موگیر 100میٹر ہرڈلس میں اول، 400میٹر ہرڈلس میں دوم۔ موہنی نائک 800میٹر اور 1500میٹردوڑ میں دوم، شویتا نائک ٹرپل جمپ میں اول اور لانگ جمپ میں دوم۔ شویجا موگیر شاٹ پوٹ میں سوم  کے علاوہ 4x100ریلے میں اول،  4x400ریلے میں سوم مقام پاتے ہوئے چمپئین شپ میں رنر اپ رہے۔ جیت حاصل کئے کھلاڑیوں کو انتظامیہ بورڈ کے صڈر منکال وئیدیا ، ڈائرکٹر پشپ لتا،کالج پرنسپال پرساد مہالے ، نائب پرنسپال مہیش ہیگڈے ، فزیکل ڈائرکٹر کرشنپا نائک اور لکچررس نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: